Thursday, September 28, 2023

 

ادھر 9مئی واقعات سے متعلق جناح ہاؤس حملہ سمیت 11مقدمات کا چالان لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا گیا، پراسکیوشن نے 11مقدمات کا چالان جمع کروادیا، سانحہ 9مئی مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید کو نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ چالان میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،خدیجہ شاہ ، صنم جاوید سمیت دیگر گرفتار ملزمان میں بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے کے چالان کے ساتھ شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کرنے کے مقدمے کا چالان بھی جمع کروادیا گیا ہے۔
Liveعمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب کی ساتھیوں سمیت گوادر سے گرفتاری کی اطلاعات

فرخ حبیب، ان کے بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص اور 7 سے 8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں لیا۔ پی ٹی آئی کا دعویٰ

  جمعرات 28 ستمبر 2023  11:34

پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب کی ساتھیوں سمیت گوادر سے گرفتاری کی اطلاعات
گوادر/لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 ستمبر 2023ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے علاقہ گوادر سے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب، ان کے بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص اور 7 سے 8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں لیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں قانون کے مطابق تمام زیرحراست افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے تحریک انصاف کے وکلاکو بھی قانونی کاروائی کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فرخ حبیب کا جرم صرف یہ ہے کہ انہوں نے چیئرمین عمران خان کی حمایت ترک کرنے سے انکار کیا، فرخ حبیب کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ اس سارے فاشزم کے خلاف مضبوط کھڑا رہا، انصاف کا یہ مذاق اب بند ہونا چاہیے، سپریم کورٹ اور دیگر عدالتیں مداخلت کرکے اس طرز عمل کو فوری طور پر روکیں۔

 

پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی متوقع‘ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے

  جمعرات 28 ستمبر 2023  10:40

پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 ستمبر 2023ء ) عوام کیلئے اچھی خبر ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصموعات کی قیمتوں میں 18 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے، اسی طرح مٹی کا تیل بھی 10روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن سے معلوم ہوا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں 2 فیصد کمی آئی ہے، کروڈ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے 99 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے جب کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی 10.5 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جاسکتی ہے۔

TAP TO UNMUTE
Advertisement

تاہم ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم لیوی کو بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں زیادہ کمی کا امکان نہیں ہے لیکن اگر پیٹرولیم لیوی کو برقرار رکھا گیا تو بھی 18 روپے فی لیٹر کمی کا قوی امکان ہے، حکومت اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے، اسی طرح ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جب کہ پیٹرول اور ڈیزل پر تقریباً 22 سے 23 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جارہی ہے۔

بتاتے چلیں کہ نگران وفاقی حکومت 15 اگست سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 58 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کر چکی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے 83 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آخری بار جولائی کے وسط میں کمی کی گئی تھی۔

 

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس،پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئی

پاکستان تحریک انصاف کا بھی فیض آباد دھرنا کیس میں نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

  جمعرات 28 ستمبر 2023  11:46

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس،پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے پیچھے ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 ستمبر 2023ء ) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس،پاکستان تحریک انصاف بھی اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئی۔پاکستان تحریک انصاف نے نظرثانی درخواست واپس لینے کا واپس کیا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ درخواست واپس لے رہے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے جواب دیا کہ ہم نظر ثانی درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

پی ٹی آئی نے بھی فیض آباد دھرنا فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کی تھی۔ وفاقی حکومت نے بھی فیض آباد دھرنا کیس میں نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔فیض آباد دھرنا کیس میں نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں اٹارنی جنرل آج دوران سماعت نظر ثانی درخواست واپس لینے کی استدعا کریں گے جب کہ آئی بی اور پیمرا نظرثانی درخواست واپس لینے کے متفرق درخواست دائر کر چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں چار سال بعد فیض آباد دھرنا فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بنچ کیس کی سماعت کرے گا، پی ٹی آئی ،وزارت دفاع، آئی بی ،الیکشن کمیشن، شیخ رشید ،اہم کیو ایم، اعجاز الحق اور پیمرا نے نظر ثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، تاہم سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرِثانی پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے اور پیمرا نے سپریم کورٹ سے نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔

آئی بی نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس 28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے، آئی بی نظرثانی درخواست کا دفاع نہیں کرنا چاہتی، ہم اپنی نظرثانی درخواست واپس لینے چاہتے ہیں، متفرق درخواست منظور کرکے نظرِثانی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ بتاتے چلیں کہ 2019ء میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے نومبر 2017ء میں فیض آباد کے مقام پر دیئے گئے دھرنے کے خلاف لئے گئے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنایا تھا، بعدازاں عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے خلاف وزارت دفاع سمیت تحریک انصاف، ایم کیو ایم، شیخ رشید کے علاوہ انٹیلیجنس بیورو کی جانب سے نظرثانی کی اپیلیں دائر کی گئی تھیں، یہ اپیلیں التوا کا شکار تھیں جن کو atOptions = { 'key' : 'ac54e0b1046186592fbb8299ba54e874', 'format' : 'iframe', 'height' : 600, 'width' : 160, 'params' : {} }; document.write(''); black; font: inherit; margin: 0px; padding: 0px; text-decoration-line: none; transition-duration: 0.5s; vertical-align: baseline;" target="_blank"> سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

Wednesday, September 27, 2023

 England انگلینڈ بمقابلہ New Zealand نیوزی لینڈ - جمعرات  اکتوبر

ایشین گیمز، خاتون کھلاڑی کا موبائل کھوگیا ، ہزاروں تھیلے کھنگا لنا پڑگئے

رضاکاروں نے سیکڑوں کچرے کے تھیلوں میں سے تلاش کرکے واپس لوٹا دیا

 بدھ 27 ستمبر 2023  17:46

ایشین گیمز، خاتون کھلاڑی کا موبائل کھوگیا ، ہزاروں تھیلے کھنگا لنا ..
ہینگژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز کے دوران ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی شطرنج کی کھلاڑی 12 سالہ لیو تیان یی کا موبائل فون کھو گیا تھا جسے رضاکاروں نے سیکڑوں کچرے کے تھیلوں میں سے تلاش کر کے اٴْنہیں واپس لوٹا دیا۔

atOptions = { 'key' : 'ad562f98d555a1ce633323ae31f754af', 'format' : 'iframe', 'height' : 90, 'width' : 728, 'params' : {} }; document.write(''); absolute; top: 22.9531px; transition: opacity 0.2s ease 0s; vertical-align: baseline; width: 16px;">

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ہینگزو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں شطرنج کے مقابلے میں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ کھلاڑی 'لیو تیان یی' کا 10 ہزار سیٹوں پر مشتمل اسٹیڈیم میں موبائل فون گم ہوگیا۔

بدقسمتی یہ تھی کہ ان کا موبائل بند تھا جس کی وجہ سے اٴْسے ڈھونڈنے والوں کیلئے یہ مشن امپاسبل بن گیا تاہم گرائونڈ اسٹاف نے موبائل کو 5 لاکھ 23 ہزار مربع میٹر کے اسٹیڈیم میں تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔اس مقصد کے لیے اٴْنہوں نے رات بھر کچرے کے ہزاروں تھیلے کھنگالے اور 24 گھنٹے سے کم وقت میں موبائل تلاش کر کے کھلاڑی کو اٴْسے واپس کردیا۔

  ادھر 9مئی واقعات سے متعلق  جناح  ہاؤس  حملہ  سمیت 11مقدمات کا چالان  لاہور  کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی  عدالت  میں جمع کروا دیا گیا، پرا...